تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی اسٹاک مارکیٹس میں سواکروڑ ڈالر کی خریداری

جنگ نیوز -
کراچی…غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اس ہفتے پاکستانی اسٹاک ایکس چینجز میں مجموعی طور پر1 کروڑ25 لاکھ ڈالر کی خریداری کی گئی?نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر1کروڑ25 لاکھ ڈالر مالیت کی نئی خریداری کی جبکہ گذشتہ ہفتے1کروڑ39 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص کی خریداری کی گئی تھی اس طرح رواں ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاری میں گذشتہ ہفتے کی نسبت10 فی صدکمی ہوئی?مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مسلسل14 واں ہفتہ ہے جس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری جاری رہی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.