تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

خون میں چکنائی بڑھنے سے امراض قلب جنم لیتے ہیں،تحقیق

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…صر ف کھانے پینے کی اشیاء میں موجود چکنائی ہی دل کے امراض کا سبب نہیں بنتی بلکہ خون میں موجود قدرتی چکنائی کی سطح بلند ہونے سے بھی دل کی بیماریاں جنم لیتی ہیں? برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ خون میں موجود چکنائی کا بڑھنا انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ? جگر میں بننے والے یہ Fats دودھ سے بنی ہوئی اشیاء کے زائد استعمال کے باعث بنتے ہیں جس سے نہ صرف کولیسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے بلکہ یہ دل کی دیگر بیماریوں کا سبب بھی بنتے ہیں?ماہرین کا کہنا ہے کہ Triglyceride نامی ان عوامل پر قابو پا کر دل کی کئی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.