5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
فیصل شہزاد سے متعلق تحقیقات ، امریکا کی درخواست مل گئی،رحمان ملک
جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ فیصل شہزاد سے متعلق تحقیقات کیلئے امریکا سے باضابطہ درخواست مل گئی ہے،جب کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیس درج کرنے اور تحقیقات کیلئے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں?چین سے واپسی پر بے نظیربھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے بتایا کہ فیصل شہزاد پر امریکا کی جانب سے عائد الزامات میں اس کے جنوبی وزیرستان جانے اور حکیم اللہ محسود اور قاری حسین سے ملاقاتیں شامل ہیں?انہوں نے کہا کہ فیصل شہزاد پر امریکی الزامات کی تحقیقات کی جائے گی جس کا حکم جاری کردیا گیا ہے?رحمان نے کہا کہ فیصل شہزاد کیس میں تحقیقات پاکستانی ایجنسیاں ہی کریں گی? ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ فیصل شہزاد کیس میں تحقیقات شفاف ہوں گی اور عوام کو اس سے آگاہ کریں گے?