تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پاکستان کو نیو کلیئر سپلائر گروپ سے استثنی? دیاجائے، وزیراعظم گیلانی

جنگ نیوز -
راولپنڈی. . . . پاکستان نے زمین سے زمین پر مارکرنیوالے بیلسٹک میزائلوں غزنوی اور شاہین ون کے کامیاب تجربات کئے?اس موقع پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قوم نے مضبوط جوہری دفاعی صلاحیت حاصل کر رکھی ہے ? آئی ایس پی آر کے مطابق کم فاصلے تک زمین سے زمین پر مار کرنیوالے غزنوی میزائل کی رینج290کلومیٹراورشاہین ون کی رینج650کلومیٹر ہے?میزائل فائرنگ تقریب میں وزیراعظم یوسف رضاگیلانی،چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر،ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد قدوائی بھی شریک ہوئے? فائر کئے جانیوالے دونوں بیلسٹک میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا?وزیراعظم نے میزائل فائر کرنے والی ٹیم کو کامیاب مشق پر مبارک باد دی ? اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت ملک کے اسٹریٹجک پروگرام کیلئے مکمل تعاون جاری رکھے گی?انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کی عالمی نیوکلیئر کانفرنس میں دنیا نے پاکستان کی جوہری حفاظت پالیسی پر اطمینان کا اظہار کیا،اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو مساوی بنیاد پر مستند جوہری ملک تسلیم کیا جائے ? وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان، آئی اے ای اے کے سیف گارڈز کے تحت نیوکلیئر فیول سائیکل سروسز کا اہل ہے لہذا اسے سول جوہری تعاون کے لئے نیوکلیئرسپلائرگروپ سے استثنی? دیا جائے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.