5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کے ایس ای :مستقبل کے سودے کی مالیت میں16فیصد کا اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی . . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج میں اس ہفتے مستقبل کے سودوں کی مالیت میں16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ?کراچی اسٹاک ایکس چینج کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس ہفتے مستقبل کے سودوں کی مجموعی مالیت96 کروڑ30 لاکھ روپے رہی جو گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں13 کروڑ20 لاکھ روپے زائد ہے ? اس ہفتے مئی مستقبل کے سودوں میں اوسط کاروباری حجم24 فی صد کمی کے بعد33 لاکھ شئیرز رہا ?نمایاں سودوں میں اوجی ڈی سی ایل ، بینک الفلاح ، پاکستان آئل فیلڈ ، پاکستان اسٹیٹ آئل اور اینگرو کیمکل میں رہے?