5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی:جھگڑے کے بعد قتل ہونیوالے بنگالی باشندے کی لاش برآمد
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے علاقے کورنگی میں گذشتہ روز دو گروہوں کے درمیان جھگڑے کے بعد اغوا ہونے والے بنگالی باشندے کی لاش برآمد ہوگئی،،مقتول کو سر پر بھاری ضرب دے کر قتل کیا گیا ?پولیس کے مطابق تھانہ کورنگی کی حدود میں واقع گلزار کالونی ندی سے بنگالی باشندے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی،،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت26 سالہ لیاقت علی ولد سید علی کے نام سے ہوئی ہے،،جسے گذشتہ شب دو گروہوں کے درمیان ہونے والے تنازعے کے بعد اغوا کرلیا گیا تھا،پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کی کاروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا?