تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بلوچستان کے اکثر اضلاع میں روزانہ20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . . . شمالی بلوچستان سمیت اکثر اضلاع میں بیسویں روز بھی روزانہ بیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، زمیندار ایکشن کمیٹی نے دس مئی کو صوبے بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی?کیسکو ذرائع کے مطابق چمن سمیت شمالی بلوچستان اور اکثر اضلاع میں آج بیسویں روز بھی روزانہ بیس گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ کیسکو متاثرہ220کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کی مرمت نہ ہونے سے صوبہ شدید بحران میں مبتلا ہے صورتحال کے باعث زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کے سربراہ سید تاج محمد آغا نے اعلان کیا ہے کہ دس مئی کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال اور تمام سڑکیں بلاک ہو ں گی اور نیٹو کوسپلائی بند کر دینگے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.