تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

توانائی کے بحران سے صنعتی پیداوار متاثر ہورہی ہے، وفاقی وزیر تجارت

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران سے صنعتی پیداوار متاثر ہورہی ہے اورحکومت اس مسئلے سے نکلنے کے لیے ترجیحی بنیاد پر اقدامات کررہی ہے?یہ بات تجارت کے وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم نے مقامی ہوٹل میں صنعت کاروں سے خطاب میں کہی ? ان کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے ضروری ہے پیداواری لاگت میں کمی کے ساتھ مصنوعات کے معیار کو بہتربنایا جائے ?افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستاں کے عہدیداروں کے ساتھ اس سلسلے میں بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں ممالک آنے والے دنوں میں بہتر حکمت عملی تیار کرلیں گے?اس موقع پر ایوان صنعت و تجارت کراچی کے صدر عبدالمجید حاجی محمد کا کہنا تھا کہ افغان ٹرنزٹ ٹریڈ کی آڑ میں مصنوعات اسمگل کی جارہی ہیں جس سے ملکی صنعت کو لاحق خطرات کے ساتھ حکومتی محاصل میں بھی کمی ہورہی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.