5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
2009:پاک افغان سرحد پر عراق و افغان جنگ سے زائد ہلاکتوں کا شبہ
جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…پاکستان افغان سرحدکے ملحقہ علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں گزشتہ سال عراق اور افغانستان میں ہونے والی اموات سے زائدہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے?برطانوی اخبار’انڈی پینڈنٹ‘ کے مطابق اس لڑائی میں جسے بیرونی دنیا نے بالکل نظر انداز کر رکھا ہے عراق اور افغانستان کی جنگ میں سال 2009 میں ہو نے والی ہلاکتوں سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں?اخبار کے دعوے کے مطابق درحقیقت یہ سرحدی پٹی ہے جو پاکستان اور افغانستان کے درمیان پائی جاتی ہے اور یہیں سے9/11 کے حملے کی منصوبہ بندی کی گئی جس کے جواب میں امریکا نے2001میں طالبان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا اور یہ کہ 2003میں عراق پر جارحیت، 2006میں افغان جنگ کا از سر نو جائزہ اور اب پاکستان میں حالیہ تنازعات اسی حملے کا جواب ہیں?