5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں پہیہ جام ہڑتال
جنگ نیوز -
کوئٹہ …بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کی اپیل پر بلوچستان کے مختلف شہروں میں پہیہ جام ہڑتال اور مظاہرے کئے جارہے ہیں?بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرین نے کچلاک،لکپاس اوردشت میں قومی شاہراہیں بلاک کردیں جس کی وجہ سے کوئٹہ کراچی، کوئٹہ سبی،کوئٹہ چمن لورالائی اورکوئٹہ تفتان قومی شاہرایں بند ہونے سے دونوں اطراف میں سیکڑوں گاڑیاں کھڑی ہوگئی ہیں اور مسافروں کو شدیدمشکلات کاسامناکرپڑرہا ہے جبکہ کوئٹہ چمن شاہراہ بند ہونے سے نیٹو فورسز کو آئل ٹینکروں کے ذریعے تیل کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے جبکہ مشتعل مظاہرین نے کوئٹہ سے چمن جانے والی ٹرین کوکچلاک کے مقام پر روک دیا تھاجس پرٹرین کو چمن کے بجائے واپس کوئٹہ روانہ کردیا گیا ہے زمیندار ایکشن کمیٹی کی اپیل پر بلوچستان کے علاقے دکی، باغبانہ، دشت خاران،قلعہ سیف اللہ میں بھی پہیہ جام ہڑتال ہے ?زمیندارون کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بجلی کی طویل اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے صوبے میں زراعت تباہ ہوگئی ہے ?