5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
توانائی کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ کیلئے اجلاس آج ہوگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…گزشتہ ماہ ہونے والی توانائی کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس آج ہوگا?اسلام آباد میں ہونیوالے اس اہم اجلاس میں پانی و بجلی ،خزانہ اور پٹرولیم سمیت کئی وفاقی وزرا ،چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی? یا ان کے نمائندے اور دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے? اجلاس میں ملک میں توانائی کے بحران کے حل کے لیے توانائی کانفرنس کے فیصلوں پرعمل درآمد اوران کے اثرات کا جائزہ لیا جائیگا? توانائی کانفرنس میں صورت حال کی مسلسل مانیٹرنگ کے لیے باقاعدگی سے ہر پندرہ روز بعد اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا یہ اس سلسلے کا پہلا اجلاس ہوگا?