تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

یونان: اب تک 962 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری دی جاچکی

جنگ نیوز -
ایتھنز…عالمی سطح پر یونان کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے اب تک962 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری دی جاچکی ہے? عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر یونان کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے یورپی ممالک کے سربراہان یونان سمیت دیگر مالیاتی اداروں نے ہنگامی بنیاد پر بیل آؤٹ پیکیج دینے کی رضامندی ظاہر کردی ہے جبکہ یورپی ممالک کی وزارت خزانہ نے یونان بحران کے لیے مزید500ارب یورو کی منظوری دے دی ہے جبکہ آئی ایم ایف بھی اس سے پہلے220 ارب یورو کی منظوری دے چکا ہے اس طرح یونان بحران کے لیے اب تک مجموعی طور پر962 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری دی جاچکی ہے?یونان کو بحران سے نکالنے کیلئے بیل پیکیج کی منظوری کے بعد ایشیا کی ابھرتی ہوئی معیشت والے ممالک کی اسٹاک مارکیٹس میں گذشتہ ہفتے سال کی سب سے زیادہ مندی کے بعد ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھی جارہی ہے جبکہ ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹس میں بھی گذشتہ ہفتے9.1 فی صد کمی کے بعد آج ایک فی صد اضافہ دیکھا جارہا ہے?






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.