تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

مسلمانوں کا عقیدہ ہی ان کی شہریت ہے، زہر افشاں رپورٹ

جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک…امریکی شہر نیویارک میں ٹائمز اسکوائر حملہ سازش کے الزام میں گرفتار شہزاد فیصل مصری عالم سید قطب کے افکار سے متاثر نظر آتا ہے جنہیں1966میں پھانسی دے دی گئی تھی? امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مصری اسکالر سید قطب کے مطابق مسلمانوں کے ایمان اور عقیدے کے سوا کوئی دیگر قومیت یا شہریت نہیں ہوتی? اخبار کے مطابق قطب کی پیروی کرنے والے بچے ہر جگہ موجود ہیں? وہ غیر ملکی سرزمین پر شہریت لیتے ہیں اور اسی کے خلاف سازشیں کرتے ہیں? فیصل شہزاد اور نیدال ملک حسن بھی ان ہی کے پیروکاروں میں سے ہیں? سید قطب کو1966کو سیکولر آمر جمال عبدالناصر نے پھانسی دے دی تھی لیکن ان کے افکارو خیالات زندہ رہے? عالمگیریت ، براعظموں کا قریب ہونا، سفر میں آسانیاں اور مغربی آزاد خیا ل معاشروں کی امیگریشن کے دروازوں کے وا ہوجانے سے قطب کے نظریات بھی دنیا بھر میں پھیل گئے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.