5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایک دن ورزش نہ کرنے سے ذہنی تناؤ کا شکار ہو جاتی ہوں،کاجول
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ اداکار اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے کیا کیا جتن نہیں کرتے? حال ہی میں بالی وڈ کی بہترین اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ وہ روزانہ ایک گھنٹہ ایکسر سائز کرتی ہیں تاکہ ان کی فٹنس برقرار رہے ?کاجول کا کہنا ہے کہ جس دن وہ جم نہیں جاتیں اس دن وہ شدید ذہنی تناو? کا شکار ہوجاتی ہیں ?کاجول کا یہ بھی کہنا ہے کہ روزانہ کی ورزش نہ صرف ان کو جسمانی طور پر ترو تازہ رکھتی ہے بلکہ ان کے لئے ذہنی تناو? اور پریشانیوں سے نجات کا بھی بہترین ذریعہ ہے?