5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
جنگ نیوز -
سنگاپور…یورپ اور آئی ایم ایف کی جانب سے مالیاتی مشکلات میں گھرے یونان اور یوروزون کے دیگرممالک کیلئے خطیرامداد کے بعدآج ٹریڈنگ کے دوران ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہاہے? ٹریڈنگ کے دوران نیو یارک خام تیل جون کے سودے ایک ڈالر75 سینٹس اضافے کے ساتھ کے ساتھ 76 ڈالر 86 سینٹس فی بیرل جب کہ لندن برینٹ خام تیل جون کے سودے ایک ڈالر66سینٹس اضافے کے ساتھ 79 ڈالر93 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے?تجزیہ کاروں کے امدادی پیکیج کے باعث یورو کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ?