5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
فرانس:سفیر پاکستان ہمارے مسائل پر توجہ دیں،پاکستانی کمیونٹی کامطالبہ
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ اورسیز پاکستانیوں کو اپنے مسائل حل کرنے کیلئے اپنے اندر اتفاق پیدا کرنا ہوگا اور یہ کہ ذاتی مسائل کے بجائے اجتماعی سوچ اور مسائل کیلئے فرانس میں مقیم کمیونٹی کا اتفاق رائے قابل تعریف اور مثالی ہونا چاہیے? فرانس میں تمام سیاسی و سماجی شخصیات پر مشتمل چوہدری شاھین اختر کی سربرائی میں گیارہ رکنی کمیٹی کی تشکیل پراطمینان کااظہارکیاگیا? ایک پاکستانی نجی ٹی چینل کے پروگرام میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور صحافیوں نے گفتگو کرتے ہوئے کمیونٹی میں انتشار پیدا کرنے والے مٹھی بھر لوگوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا?پروگرام میں فرانس میں مقیم پاکستان کمیونٹی کو درپیش مسائل پر کھل کر روشنی ڈالی گئی اور فرانس میں سفیر پاکستان سعید شفقت سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ یہاں مقیم کمیونٹی کو درپیش مسائل پر توجہ دیں? اس موقع پر پاکستان نیشنل بنک اور حبیب بنک میں پاکستانی کمیونٹی اور خصوصی طور کاروباری لوگوں کے اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولت کا مطالبہ بھی کیا گیا?