5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
این آر او کو تحفظ دے سکتے تھے لیکن سمجھوتا نہیں کیا،چیف جسٹس
جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمدچوہدری نے کہا ہے کہ کسی کو غلطی پر برطرف کیا جائے تو وہ مزید اچھی جگہ پر چلا جاتا ہے? چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ وہ این آر او کو تحفظ دے سکتے تھے لیکن سمجھوتا نہیں کیا ?چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں غیر ملکی ریستوران کے خلاف مقدمہ کی سماعت کی?چیف جسٹس نے کہا کہ صرف غیر ملکی چین سے ریستوران کی درخواست لینا،آئین کے آرٹیکل18 کی خلاف ورزی ہے?انکا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ آئین سے بڑے ہیں اور جو دل چاہے کر سکتے ہیں وہ تمام زندگی آئین پر سمجھوتا کرتے رہے اس لئے آج کہاں پہنچ گئے ہیں? سی ڈی اے کے وکیل نے اعتراف کیا کہ ریستوران کے قیام میں آئین کے آرٹیکل18 کی خلاف ورزی ہوئی? ایک موقع پر انہوں نے کہا کہ عدلیہ ہی ہماری امید ہے? اس پر جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے کہا کہ کیا وہ ایسی امید ہیں کہ کوئی آئین کی خلاف ورزی کرے اور ہم سمجھوتا کر لیں ?