5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاکستان نے امریکا سے ہمیش خان کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ کردیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومت پاکستان نے پنجاب بینک قرض اسکینڈل کیس میں مطلوب ہمیش خان کی حوالگی کیلئے امریکی سفارت خانہ کو با ضابطہ خط لکھ دیا ہے? امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے دفتر خارجہ کی جانب سے خط ملنے کی تصدیق کی ہے? ترجمان کاکہنا ہے کہ خط ایک دو دن میں امریکا بھجوا دیا جائیگا?ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ خط میں امریکا کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ پاکستان میں ہمیش خان سے بد سلوکی نہیں کی جائیگی? ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل بھی آج امریکا روانہ ہو رہے ہیں?