تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ٹوبہ ٹیک سنگھ: مرنے والے8افراد ڈاکو تھے یا نہیں،معاملہ پیچیدہ ہوگیا

جنگ نیوز -
ٹوبہ ٹیک سنگھ…ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں دیہاتیوں کی جوابی کارروائی میں 8مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے? پولیس نے 12گھنٹے گذرنے کے باوجود 8افراد کی ہلاکت میں ملوث کسی دیہاتی کو تفتیش کے لیے حراست میں نہیں لیا?پولیس کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 332(گ ب) میں گزشتہ رات14 ڈاکوگاؤں میں داخل ہوئے اورایک رہائشی عبدالستار کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کاسامان لوٹ لیا?جس کے بعد وہ ڈکیتی کے لیے اللہ دتہ نامی شخص کے گھر گھس گئے لیکن گھر والوں کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو زخمی کر دیا جس کے بعدوہ تین گاڑیوں میں فرار ہوگئے تاہم آگے جاکر پولیس کی چوکی دیکھ کر دو گاڑیوں میں سوار آٹھ مبینہ ڈاکو واپس آئے تو دیہاتیوں نے ان کو گھیرلیا? اس دوران ڈاکوؤں نے دیہاتیوں پر فائرنگ کردی? فائرنگ کے نتیجے میں پروفیسر اسد جاوید زخمی ہوگئے جس پر دیہاتی مشتعل ہوگئے اور انھوں نے مبینہ ڈاکوؤں پر کلہاڑیوں ، ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ کر کے 8 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا? پولیس نے 12گھنٹے گذرنے کے باوجود ان افراد کی ہلاکت میں ملوث کسی دیہاتی کو تفتیش کے لیے حراست میں نہیں لیا?مقامی ذرائع کے مطابق ڈاکو دیہات میں داخل ہوئے اور دیہاتیوں نے گھیرا ڈال کر کلہاڑیوں، ڈنڈوں اور اینٹوں سے ڈاکوؤں کو مار ڈالا? دوسری طرف رورل ہیلتھ اسپتال چٹیانہ کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے مبینہ ڈاکوؤں کے لواحقین کاکہنا ہے کہ مارے گئے افراد پنچایت کے سلسلے میں شورکوٹ جارہے تھے اور انہیں پولیس اور دیہاتیوں نے بے گناہ قتل کیا ہے?










متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.