5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
شدید مشقت کے بعد دو کیلے کھانے سے توانائی بحال
جنگ نیوز -
ماسکو…پھلوں اور سبزیوں میں موجود غذائیت انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہوتی ہے ? ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں میں کیلا ایک ایسا توانائی بخش پھل ہے جس کا استعمال نہ صرف صحتمندی کا باعث بنتا ہے بلکہ کئی بیماریوں سے حفاظت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے? ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلے میں موجود پوٹاشیم کی بڑی مقدار نہ صرف بلڈ پریشر کی سطح برقرار رکھتی ہے بلکہ ذہن تیز کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے? ماہرین کے مطابق ڈیڑھ گھنٹے کی ورزش کے بعد دو کیلے کھانے سے نہ صرف توانائی بحال ہوجاتی ہے بلکہ اس میں موجود قدرتی وٹامن بی دماغی کمزوریوں کے علاج کا بھی بہترین ذریعہ ہے?