تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

جنرل کیانی سے ملاقات میں”ڈو مور “کا مطالبہ نہیں کیا،جنرل میک کرسٹل

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . . . . .افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈرجنرل اسٹینلے میک کرسٹل نے کہا ہے کہ انھوں نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کرنے کے لیے نہیں کہا? وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے جنرل میک کرسٹل کا کہناتھا کہ انھوں نے جنرل کیانی سے ملاقات میں ڈومور کا مطالبہ نہیں کیاالبتہ ان سے اس بات کا اظہار کیاتھا کہ مزید کارروائیا ں کرنا امریکا کی پالیسی ہے?ان کی اس بات کو غلط طورپر پیش کیا گیا جو نہیں ہونا چاہئے تھا? امریکی جنرل ان رپورٹس پر تبصرہ کررہے تھے جن میں دعوی? کیا گیا تھاکہ امریکا اسلام آباد پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ مئی میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کوشمالی وزیرستان تک بڑھائے?میک کرسٹل نے کہا کہ انھوں نے نیویارک ٹائمز اسکوائر کاربم حملے کی کوشش کے واقعے کی مذمت کی تھی جس میں پاکستانی طالبان ملوث ہیں?انھوں نے کہا کہ پاکستان نے طالبان کے خلاف کارروائیوں میں بڑی جانی ومالی قربانیاں دی ہیں اور بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کیا قیمت ادا کی ہے،اس کے متعدد فوجی شہید ہوئے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ حقیقتاً اچھا ہوگا کہ انھیں سمجھیں اوران کا اعتراف کریں? جنرل میک کرسٹل کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اور تحریک طالبان پاکستان ایک دوسرے سے جدا ہیں لیکن مکمل طورپر لاتعلق نہیں ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.