تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پاکستان کی سول و فوجی امداد بڑھائی جارہی ہے،رچرڈ ہالبروک

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . ..... . پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک نے کہا ہے کہپاکستان کی فوجی امداد میں اضافہ کیا گیاہے جبکہ توانائی اور پانی کے مسئلے کے حل کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں? واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رچرڈ ہالبروک نے کہا کہ امریکا پر کسی بھی طرح کا حملہ باعث تشویش ہے?ان کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹائمز اسکوائر دھماکا سازش کیس میں ملوث فیصل شہزاد کے معاملے پر پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اوراس سلسلے میں پاکستان مکمل تعاون کررہا ہے اور فیصل شہزاد کے معاملے پر پاکستان کا تعاون اطمینان بخش ہے?ان کا کہناتھا کہ وہ پاکستانی حکومت پرتنقید نہیں کررہے مگرشدت پسندوں کے خلاف مزید کارروائی کی ضرورت ہے?ایک سوال پررچرڈ ہال بروک نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں امریکا اورپاکستان کے درمیان تعلقات مزیدبہترہوئے ہیں اورپاکستان کی فوجی امداد میں اضافہ کیا گیاہے جبکہ توانائی اور پانی کے مسئلے کے حل کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں?ان کا کہناتھا کہ ٹائمز اسکوائر سازش پر پاکستان سے متعلق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کے بیان کی درست تشریح نہیں کی گئی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.