تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

افغان صدر حامد کرزئی کا دورہ امریکا، ہلیری کلنٹن کے عشایے میں شرکت

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . . . . . .افغان صدر حامد کرزئی کا چار روزہ اہم دورہ امریکا شروع ہوگیا ? جنگ زدہ افغانستان میں قیام امن اور عام شہریوں کی ہلاکتوں کا معاملہ ایجنڈے پر سر فہرست ہے? صدرکرزئی نے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے عشایے میں شرکت کی? وہ بدھ کو صدر اوباما سے ملاقات کریں گے?صدر کرزئی اپنی کابینہ کے وزرا ء اور کابل میں تعینات امریکی سفیر کارل ایکن بیری کے ہمراہ واشنگٹن پہنچے جہاں اینڈریوز ایئرفورس بیس پر ان کا استقبال پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی نمائندے رچرڈ ہالبروک نے کیا? کرزئی کے ترجمان کے مطابق ایجنڈے میں سرفہرست افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکت کا معاملہ ہے? امریکی سفیر ایکن بیری نے واشنگٹن میں ایساف کمانڈر جنرل اسٹینلے میک کرسٹل کے ہمراہ بریفنگ میں کہا کہ صدراوباما صدرکرزئی پر اپنے اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں اور ان کا دورہ تعلقات میں بہتری لائے گا? جنرل میک کرسٹل نے خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں افغانستان میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوسکتاہے مگروہ کامیابی کیلئے پرامید ہیں? کرزئی نے واشنگٹن میں ہلیری کلنٹن کے عشایے میں شرکت کی جہاں وزیر دفاع رابرٹ گیٹس، اور ہالبروک سمیت دیگر اعلی? عہدیدار بھی موجود تھے? افغان صدر بدھ کو صدر اوباما اور نائب صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے?جمعرات کو دورے کے اختتام پر وہ آرلنگٹن میں افغان جنگ کے دوران مرنے والے امریکیوں کی قبروں پر جائیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.