5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کی ہڑتال،فیصل آباد میں شفٹ کام پر نہیں آئی
جنگ نیوز -
فیصل آباد…ملک سے یارن اور روئی کی برآمد کے خلاف ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل سیکٹر آج ہڑتال کررہا ہے جس سے کروڑوں روپے مالیت کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر ہوں گی?کپاس کے گزشتہ سیزن میں اس کی فی من قیمت میں 106فی صد اور یارن کی قیمت میں 80فی صد تک کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ موجودہ مالی سال کے ابتدائی نوماہ میں کپاس کی برآمد میں 144فی صد اور یارن کی برآمد میں 29فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے?ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کی مشترکہ ایسوسی ایشن نے جس میں ٹاولز مینوفیکچرز ، اپیرل ، فیشن گارمنٹس، ہوزری ، بیٹ ویئر اور ریڈی میڈ گارمنٹس سمیت دیگر ایسوسی ایشنز شامل ہیں آج سے ملک بھرمیں یارن اور دھاگے کی برآمد اور اس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف غیر معینہ مدت تک کے لیے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے?ویلیو ایڈیڈ سیکٹر کے چیف کوآرڈینیٹر جاوید بلووانی کا کہنا ہے کہ آج سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کا ایک بھی کنٹینر برآمد نہیں کیا جائے گا اور اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ہڑتال کی مدت غیر معینہ ہو گی?