تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

شمالی وزیرستان، میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد14ہو گئی

جنگ نیوز -
دتہ خیل…شمالی وزیر ستان کے مختلف علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 14ہو گئی ہے جب کہ دیگر چار افراد زخمی ہوگئے?ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے مختلف علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں نے 18میزائل فائرکیے جس میں ایک گاڑی اور مکانات کو نشانہ بنایا گیا?ڈرون حملوں کے نتیجے میں 14افراد ہلاک اور4 زخمی ہوگئے?ذرائع کا کہنا ہے کہ دتہ خیل کے سرحدی علاقے ڈوگا میں ایک گاڑی پر جاسوس طیارے سے تین یزائل داغے گئے جس کے بعدامدادی کارروائیاں جاری تھیں کہ اسی دوران مزید6 میزائل فائر کیے گئے جبکہ دیگر علاقوں میں9میزائل حملے کیے گئے جن میں مکانات کوبھی نشانہ بنایا گیا?پولیٹیکل حکام کے مطابق دتہ خیل کے علاقہ خڑقمر،دتہ خیل بازار اور غرلمے فورٹ میں آج صبح 6 بجے سے غیرمعینہ مدت تک کرفیو بھی نافذ کیا گیا تھا?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.