تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

عطاء آباد جھیل سے36دیہات متاثر ہونے کا خدشہ،نقل مکانی تیز

جنگ نیوز -
گلگت بلتستان…عطا آبادجھیل میں پانی کی سطح مستقل بلند ہونے کے سبب زیر تعمیراسپل وے سے پانی کے اخراج کاخدشہ بڑھ گیاہے اورانتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہنزہ اور گلگت کے درمیان 36دیہات ممکنہ طور پر متاثر ہوسکتے ہیں?گلگت کے سیکریٹری داخلہ آصف بلال لودھی اور اسپیکر قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عطاآباد جھیل سے 30مئی اور 4جون کے درمیان پانی کا اخراج ہوسکتا ہے?سیلاب سے ہنزہ اور گلگت کے درمیان 36دیہات ممکنہ طور پر متاثر ہوسکتے ہیں تاہم اس صورت حال سے نمٹنے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، جبکہ ہنزہ اور گلگت کے درمیان نشیبی علاقوں کو خالی کرالیا جائے گا?سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے جو بھی علاقے متاثر ہوں گے وہاں آئندہ 5روز کے اندر خوراک اور ادویات سمیت دیگر اشیاء ضروریہ پہنچادی جائیں گی اور 2ماہ تک کے لیے اشیائے خوردونوش کاذخیرہ کردیا جائے گا?انھوں نے کہا کہ جھیل کی سطح بلند ہونے سے بڑا سیلابی ریلاآنے کی صورت میں ہنزہ سے گلگت تک شاہراہ قراقرم کے 8 پلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ سیلابی ریلا گزرنے کے 24 گھنٹے کے اندر ایمرجنسی پل لگا کر متاثرہ علاقوں کا راستہ بحال کردیا جائے گا?






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.