5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مقبوضہ کشمیر:عالمی برادری مجرمانہ خاموشی ختم کرے،کشمیر کونسل یورپ
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…کشمیرکونسل یورپ (برسلز) کے صدر علی رضا سید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گمنام قبروں کی دریافت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی برادری مجرمانہ خاموشی ختم کرے، کشمیر کونسل 27یورپی ممالک کی پارلیمنٹ میں فرینڈزآف کشمیر فورم تشکیل دے کر کشمیر کاز اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہے? ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ? علی رضا سید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کیلئے طاقت کا اندھا استعمال کررہا ہے ? کشمیری حریت پسند قیادت کو جبروتشدد اور پابند سلاسل کیا جارہا ہے لیکن عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کرکے بھارت کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ? انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کو اپنا غلام نہیں بنا سکتا کیونکہ دنیا میں آج تک کسی قوم کو طاقت کے بل بوتے پر اپنا ہمنوا کوئی نہیں بنا سکا اس لیے بھارت کو آخر کارکشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق آزادی دینا ہوگا? انہوں نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی اور جبر و تشدد پورے خطہ کے امن کیلئے خطرات پیدا کررہے ہیں کیونکہ کشمیریوں نے گزشتہ چند سال سے بندوق کی بجائے مذاکرات کو ترجیح دی لیکن بھارت نے مذاکراتی عمل کو کشمیریوں کی کمزوری جانتے ہوئے اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا ?انہوں نے کہا کہ بھارت جس طرح کشمیریوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے اس سے جنوبی ایشیاء میں کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے اس لیے پورے خطہ کو تباہی سے بچانے کیلئے امن پسند اقوام بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کا آزادانہ موقع فراہم کرے ?