5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
خلیج میکسیکو میں تیل کا رساؤ روکنے میں ناکامی پراوباماکا اظہار تشویش
جنگ نیوز -
خلیج میکسیکو میں تیل کا رساؤ روکنے میں ناکامی پراوباماکا اظہار تشویش
واشنگٹن…خلیج میکسیکو میں تیل کا رساؤ روکنے میں ناکامی پر امریکی صدر باراک اوباما نے گہری تشویش کا اظہار کردیا? برٹش پیٹرولیم سمیت تین کمپنیز کی جانب سے حادثے کی ذمہ داری ایک دوسرے کے سَر ڈالنے پر اراکین سینیٹ برہم ہوگئے? وائٹ ہاؤس ترجمان رابرٹ گِبز کے مطابق صدراوباما نے بحران کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس میں تیل کا رساؤ روکنے میں ناکامی پر تمام متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا? اور لیکیج روکنے کیلئے فوری اقدامات پر زور دیا? خلیج میکسیکو میں گزشتہ ماہ آئل رِگ کی تباہی کے بعد تیل کے بہاؤ سے ماحولیات اور معیشت کو درپیش سنگین خطرے پر متعلقہ کمپنیز کے اعلی? حکام سینیٹ کی توانائی اور قدرتی وسائل کمیٹی میں پیش ہوئے? حادثے اور اس کے بعد کی صورتحال پرکمیٹی کی پوچھ گچھ کے دوران تینوں کمپنیز کے نمائندوں نے ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھائیں? اور ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا? جس پر اراکینِ کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا? تاہم برٹش پیٹرولیم، امریکا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ حادثے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر تمام جائز کلیمز کی ادائیگی کریں گے?