تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کراچی:سکھر ایکسپریس کی روانگی میں تاخیر ،مسافرپریشان

جنگ نیوز -
کراچی:سکھر ایکسپریس کی روانگی میں تاخیر ،مسافرپریشان

کراچی…کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہونے والی سکھر ایکسپریس پانچ گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا?کراچی سے سکھر جانے والی سکھر ایکسپریس کو سوا دس بجے روانہ ہونا تھا لیکن ٹرین میں پاور پلانٹ نہ ہونے کے باعث سکھر ایکسپریس تاخیر کا شکار ہے?گرمی اور ٹرین میں لائٹ نہ ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے?ریلوے ذرائع کے مطابق متبادل ٹرین سے پاور پلانٹ کی تنصیب کے بعد ہی ٹرین کی روانگی ممکن ہوسکے گی?اس موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مسافروں کا کہنا تھا کہ اگر ٹرین مین پاور پلانٹ تھا ہی نہیں تو اسے پلیٹ فارم پر لانے کی کیا ضرورت تھی?ان کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر معمول بن گئی ہے جبکہ ایسے حالات میں اسٹیشن پر موجود عملہ بھی مسافروں کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کرتا بلکہ الٹا ان سے بدتمیزی سے پیش آتا ہے? ریلوے ذرائع نے مزید بتایا کہ پاور پلانٹ کی کمی اور خرابی سے ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر معمول بن گئی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.