5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
توانائی بچت پالیسی،خیبر پختونخوا میں آج صبح سی این جی اسٹیشن کھل گئے
جنگ نیوز -
پشاور…توانائی بچاؤ پالیسی کے تحت خیبر پختونخوا میں آج صبح چھ بجے تک تمام بند سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے?سی این جی اسٹیشن منگل کی صبح سے آج صبح 6 بجے تک بند رہے? دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس کی ترسیل روکنے کے خلاف احتجاجی مہم شروع کر رکھی ہے? ایسوسی ایشن کے چئیرمین غیاث پراچہ کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہفتے میں ایک دن سی این جی اسٹیشن بند کرنے سے صرف 100میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی جبکہ بجلی کا شارٹ فال اس سے کہیں زیادہ ہے?