5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
شمالی چین میں اسکول پر حملہ، سات بچے ہلاک، 20 زخمی
جنگ نیوز -
ہان ژو…شمالی چین میں ایک شخص نے اسکول میں حملہ کر کے سات بچوں کو قتل اور 20افراد کو زخمی کر دیا? ذرائع کے مطابق گذشتہ دو ماہ میں اسکول میں بچوں پر حملے کا پیش آنے والا یہ پانچواں واقعہ ہے? تفصیلات کے تحت جنوبی چین کے صوبے شین زی کے شہر ہان ژو میں ایک شخص نے اسکول پر حملہ کر دیا اور بچوں پر کسی کلہاڑی یا چاقو سے وار کر کے سات بچوں کو قتل کر دیا جبکہ حملے میں 20افراد ہلاک ہوگئے? زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی?