تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

عطاآباد جھیل کی سطح بلند ہونے سے ایک اور گاؤں جزیرہ بن گیا

جنگ نیوز -
گلگت بلتستان…عطا آباد جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونے سے گوجال کا ایک اور گاؤں گلمت بھی جزیرہ بن گیا ہے جب کہ متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے بدترین انتظامات کی وجہ سے وہ متاثرہ علاقوں میں جانے پر مجبور ہوجائیں گے? آج صبح گوجال کے تحصیل ہیڈ کواٹر گلمت میں شاہراہ قراقرم کا بیشتر حصہ زیر آب آنے سے گلمت کا گوجال کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا اور گلمت جزیرے میں تبدیل ہوگیا جس کے باعث متاثرہ علاقے کے ڈھائی ہزار سے زائد افراد محصور ہو کر رہ گئے ہیں?دوسری جانب عطا آباد جھیل کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے?آئندہ دنوں میں جھیل سے پانی کے اخراج کے دوران سیلاب سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کااعلی? ترین سطح پر جائزہ لیا جا رہا ہے ?گلگت اور ہنزہ کے مختلف مقامات پر امدادی مراکز اور کنٹرول روم قائم کردیے گئے ہیں ?ادھر جھیل سے متاثر ہونے والے افراد کا کہنا ہے کہ چار ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود اب تک بہتر اقدامات نہیں کیے گئے اور حکومت کا یہی رویہ رہا تو وہ عارضی طور پر قائم کیے گئے کیمپوں کو چھوڑ کر اپنے تباہ شدہ علاقوں میں جانے پر مجبور ہوں گے?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.