5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت جائے گا،عوام کی اکثریت کو یقین
جنگ نیوز -
کراچی…عوام کی اکثریت کو یقین ہے کہ پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت جائے گی? ایک سروے کے مطابق56 فیصد پاکستانیوں کو اپنی ٹیم پر بہت زیادہ یا کسی حد تک اعتماد ہے کہ وہ یہ کارنامہ انجام دے سکتی ہے? عوام نے جیت کی امید کا اظہار پیر کو کھیلے گئے اُن دو میچز سے دو ہفتے پہلے ہی کردیا تھا جنہوں نے ٹورنامنٹ سے تقریبأ آؤٹ ہوجانے والی پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا?سروے کے مطابق 26فیصد پاکستانی قومی ٹیم کی فتح کیلئے کم پرامید ہیں، جبکہ گیارہ فیصد کے نزدیک ٹیم کے جیتنے کے امکانات بالکل بھی نہیں? اس سوال پر کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کس ٹیم کی جیت کے سب سے زیادہ امکانات ہیں 45فیصد نے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا? آسٹریلیا کے حق میں بیس فیصد نے رائے دی، جبکہ بھارت کو سات فیصد اور جنوبی افریقا کو صرف پانچ فیصد نے جیت کا مستحق سمجھا?