5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بارہ مئی، سیاسی جماعتیں اور وکلاء تنظیمیں آج یوم سیاہ منا رہی ہیں
جنگ نیوز -
کراچی…سانحہ بارہ مئی کی یاد میں سندھ ہائی کورٹ بار اور کراچی بار کے تحت وکلا آج یوم سیاہ مناہ رہے ہیں جبکہ پاکستان بار کونسل نے بھی یوم سیاہ کا اعلان کیا ہے?سانحہ بارہ مئی کے یاد میں آج سندھ ہائی کورٹ بار کی جنرل باڈی میٹنگ منعقد ہوگی جبکہ کراچی بار کی جنرل باڈی کی میٹنگ منقعد کی جائے گی?بارہ مئی کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ میں یوم سیاہ ہے اور تمام بینچز بند ہیں جب کہ ہائی کورٹ بار روم کے چاروں طرف سیاہ پرچم لگائے گئے ہیں?سندھ بار کونسل نے بھی یوم سیاہ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے?سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین اور صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو کی جانب سے بھی یوم سیاہ کی حمایت کی جا چکی ہے?