5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
فلم ’موسم‘ میں شاہد کپور اور سونم کپور کے چار روپ
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . بالی وڈ اداکار شاہد کپور کے اپنے والد پنکج کپور کی فلم”موسم“ میں چار مختلف روپ ہیں? پنکج کپور کی اس رومانوی فلم میں سال کے چار موسم کے حوالے سے شاہد کپور چار مختلف روپ دھاریں گے? فلم میں شاہد کپورمختلف جذبات کا اظہار کرتے نظر آئیں گے جن میں محبت کی چاشنی کے ساتھ ساتھ دکھ کا درد بھی ہے جو موسم کے ساتھ اپنے روپ بدلتا ہے?صرف شاہد کپور ہی نہیں بلکہ فلم میں ان کی ہیروئن سونم کپور بھی چار منفرد روپ دکھائیں گی? پنکج کپور کو یقین ہے کہ ان کا یہ تجربہ لوگوں کو پسند آئے گا?