تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں خطرناک بیلوں سے لڑنے کا انوکھا مقابلہ

جنگ نیوز -
چنائے . . . اسپین کی بُل فائٹ تو پوری دنیا میں مشہور ہے تاہم بھارت میں بھی اسی طرز پر ایک ایسا خطرناک مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے جس میں نہتے کھلاڑی بغیر کسی حفاظتی سامان کے خطرناک بیلوں سے زور آزمائی کرتے ہیں? خونخوار بیلوں کو قابو کرنے والے اس مقابلے میں کھلاڑی بیل کا کوہان پکڑ کر اسے قابو کرتے ہیں جس میں کئی افراد نہ صرف شدید ذخمی ہوجاتے ہیں بلکہ اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں? جلی کٹو نامی اس دلچسپ مقابلے میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو قیمتی انعامات دئے جاتے ہیں جبکہ ہارنے کی صورت میں یہ انعام بیل کے مالک کو دے دیا جاتا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.