5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
نو کروڑ سال قدیم اڑنے والے ڈائنوسار کا14انچ لمبا جبڑا دریافت
جنگ نیوز -
آسٹن . . . امریکی ریاست ٹیکساس میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ڈائنو سار کی ایسی انوکھی قسم کی باقیات دریافت کی ہیں جس کا جبڑا 14انچ لمبا تھا? ڈیلاس میں ایک کھدائی کے دوران ملنے والے اس جبڑے کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قسم اڑنے والے ڈائنوسار کی نسل سے تعلق رکھتی تھی جس کے14 انچ بڑے جبڑے میں100 سے زائدنوکیلے دانت موجود تھے? ماہرین کا کہنا ہے کہ نو کروڑ سال پرانے یہ اڑنے والے ڈائنو سار اپنی چونچ کے ذریعے شکار کرتے تھے جن کے پَر 9 فٹ بڑے تھے?