5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سانحہ12مئی:نشانہ بننے والے اورذمہ دارحکومت میں ہیں، اعتزازاحسن
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . سپریم کورٹ بار کے سابق صدر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سانحہ 12 مئی2007 میں نشانہ بننے والے اوراس کے ذمہ داردونوں آج حکومت میں ہیں? اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گومیں ان کاکہناتھاکہ12 مئی کو کراچی میں پیش آنیوالے پرتشدد واقعات کی تحقیقات آج بھی کرائی جاسکتی ہیں? اعتزاز احسن نے،صدر آصف زرداری کے سوئس کیسز کی بحالی سے متعلق سوال پر کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ سوئس حکام کو خط لکھ دے? امیدہے کہ سوئس حکام یا عدالتیں اس پرکارروائی نہیں کریں گی?انہوں نے کہاکہ بے نظیرکے قاتلوں کوپکڑناحکومت کافرض ہے، ایسانہ ہواتوکارکن گریبان پکڑیں گے?