تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ایشیائی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جنگ نیوز -
دبئی . . . یونان بحران میں بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری کے بعد عالمی سطح پر کرنسیوں کی قدر میں متوقع کمی کے باعث ایشیائی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو بلند ترین سطح پر پہنچادیا?یونان میں معاشی بحران کے بعد آئی ایم ایف اور یورپی ممالک کی جانب سے تقریباً962ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری کے بعد سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی جارہی ہے اور ایشیائی مارکیٹ میں سونا1228 ڈالر 47 سینٹس فی اونس پر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا?عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق یونان بحران کے لیے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری کے بعدعالمی سطح پر کرنسیوں کی قیمتوں میں متوقع کمی سونے کی قیمت میں اضافے کا سبب بن رہا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.