5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بھارت:چرچ ہندو اور عیسائی افراد کیلئے پانچ ہزار مکان تعمیر کرے گا
جنگ نیوز -
بھو بانیشور . . . فارن ڈیسک . . . اوریسا کے کیتھولک چرچ نے کندھمال میں5550گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے? ایشیا نیوز کے مطابق2008 کے موسم گرما میں ہندو انتہا پسندوں نے کندھمال ضلع میں پر تشدد کارروائیوں سے تباہی پھیلا دی تھی?مقامی ہندو اور عیسائی جو ان فسادات میں بے گھر ہو گئے ان کو یہ گھر دئیے جائیں گے? مقامی چرچ کے مطابق تشدد کی ان کارروائیوں میں90افراد ہلاک ہو گئے تھے جس میں زیادہ تر عیسائی تھے?ان فسادات میں50ہزار مکینوں کو بے گھر ہونے پر مجبور کیا گیا تھا?مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان تو ہم آہنگی اور بھائی چارہ تھا لیکن ان فسادات کومقامی سیاسی طبقے نے ہوا دی?5550گھروں کے منصوبے میں1360گھر اپریل میں مکمل کر لیے گئے ہیں?اس منصوبے کے تحت700 ہندو گھرانوں کو بھی گھر دئیے جائیں گے?