تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

دارفر فسادات،اب تک تین لاکھ افراد ہلاک کر دیے گئے،رپورٹ

جنگ نیوز -
خرطوم . . . فارن ڈیسک . . . دارفر میں 2003سے جاری فسادات میں اب تک تین لاکھ افراد ہلا ک کر دیے گئے ہیں? رواں برس مارچ سے دارفر میں مخالف عرب قبائل کے درمیان لڑائی میں107افراد ہلاک ہو گئے?فرانسیسی خبر رساں ادار’اے ایف پی‘ نے اقوام متحدہ کے سوڈان میں امن مشن کے ذرائع سے بتایا کہ یہ ہلاکتیں مارچ سے اب تک ہوچکی ہیں? شمالی دارفر میں حالات کی کشیدگی بڑھنے سے حکومتی فوج اور امن دستوں کی موجودگی میں اضافہ کردیا گیا ہے? اقوام متحدہ کے مطابق فروری 2003 سے دارفر میں خرطوم حکومت کے خلاف بغاوت کے نتیجے میں3لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اس دوران22لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں? خرطوم حکومت کو مقامی عرب ملیشیا کی مدد حاصل ہے، تاہم سوڈانی حکومت کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد صرف دس ہزار ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.