5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارپینلوپ کروز دنیا کی خوب صورت خاتون قرار
جنگ نیوز -
لندن . . . فارن ڈیسک . . . آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ پنلوپ کروز کودنیا کی خوب صورت خواتین کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے ? بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘کے مطابق فیشن کی دنیا کے جانے پہچانے نام سیلی ایلن کے مرتب کردہ ٹاپ ٹین میں میڈیا کی آنکھوں کو خیرہ کرنے والی شخصیات شامل کی جاتی ہیں لیکن بعض اوقات بغیر میک اپ اور بکھرے بالوں کے ساتھ بھی کچھ خواتین اپنے قدرتی خوب صورتی سے ہمیشہ اپنا اثر چھوڑ جاتی ہیں? ایلن کہتی ہیں کہ خوبصورتی اور حُسن میں یہ فرق ہے کہ خوبصورتی ہمیشہ قائم رہتی ہے جب کہ حسن عارضی ہوتا ہے?