5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
قصور: ڈی آئی جی کی کھلی کچہری میں عوام کی واپڈا کیخلا ف شکایتیں
جنگ نیوز -
قصور . . . ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج کی کھلی کچہری میں لوگ پولیس کے خلاف کم اورلوڈ شیڈنگ ہونے پر واپڈا کے خلاف زیادہ شکاتیں لے کر پہنچ گئے?قصور میں ڈی آئی جی شیخوپورہ ڈاکٹر عارف مشتاق نے کھلی کچہری لگائی جہاں لوگوں نے پولیس کے خلاف تو شکاتیں کی ہی لیکن گھنٹوں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کرنے پر واپڈاکے خلاف کارروائی کرنے پر زور دیا،جس پر ڈی آئی جی انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ اس بارے میں واپڈا کو آگاہ کردیں گے?کھلی کچہری میں شکایت ہونے پر ڈی آئی جی نے دو تھانیداروں کولائن حاضر کرکے ایس پی کو تین روز کے اندر انکوائری کرنے کا حکم دیا?