5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
دھاگے کی عدم دستیابی:صنعتوں کی بنگلہ دیش منتقلی پر کام شروع
جنگ نیوز -
کراچی . . . ویلیو ایڈڈ سیکٹر ایسوسی ایشن کے چیف کوآرڈی نیٹر جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ دھاگے کی عدم دستیابی پر صنعتوں کو بنگلہ دیش منتقل کرنے پر کام شروع کردیا ہے جبکہ انڈسٹری کی تباہی کی ذمہ دار حکومت ہے?ملک بھر میں دھاگے کی عدم دستیابی کے باعث کپڑے بنوائی اور گارمنٹس انڈسٹری کی جانب سے آج دوسرے روز بھی ہٹرتال جاری ہے ?ویلیو ایڈڈ سیکٹر ایسوسی ایشن یعنی کپڑے بنوائی اور گارمنٹس انڈسٹری کے چیف کوآرڈینٹر جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر دھاگے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے اور اس کی عدم دستیابی کے باعث ویلیو ایڈڈ سیکٹر تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا ہے جس کی وجہ اس کی برآمدات ہے?دوسری جانب وفاقی وزیر ٹیکسٹائل رانا محمد فاروق سعید خان نے کہا ہے کہ ملک میں دھاگے کا بحران اس کی برآمد کا کیس عدالتوں میں ہونے کے باعث پیدا ہوا ہے اور حکومت اس پربے بس ہے ? رانا محمد فاروق نے مزید بتایا کہ حکومت نے ملکی مفاد کی خاطر دھاگے کی برآمد ات ساڑھے تین ہزار کلوگرام ماہانہ تک محددو کر دی تھی تاہم کاٹن یارن والوں نے اسے عدالت میں چیلنج کر دیا،اور حکومت ،سندھ اور لاہور ہائی کورٹس کے فیصلوں کی منتظر ہے?