5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی اسٹاک ایکسچینج : ضبط شدہ کارڈ کی فروخت کیلئے 2پیشکشیں موصول
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج کو ضبط شدہ کارڈ کی فروخت کے لیے دو پیش کشیں موصول ہوئی ہیں جس کے فروخت کا فیصلہ بورڈ جلد کریگا? کے ایس ای کے ایک ڈائریکٹر نے جیونیوز کو بتایا کہ ممبر شپ کارڈ کی فروخت کے لیے دو پیش کشیں موصول ہوئی ہیں? ڈائریکٹر کے ایس ای کا کہنا تھا کہ ان پیش کشوں کا جائزہ اس ہفتے لیا جائیگا اور اگربولی مارکیٹ قیمت کے مطابق ہوئی تو کارڈ فروخت کردیا جائیگا ?کے ایس ای نے گذشتہ ماہ بھی دو ضبط شدہ کارڈ پانچ کروڑ پچیس لاکھ روپے فی کارڈ کے حساب سے فروخت کیے تھے جبکہ اب تک مجموعی طور پر5 ضبط شدہ کارڈز فروخت کیے جاچکے ہیں?ان بروکرز کے کارڈز2008 بحران میں مالی مشکلات کی وجہ سے نادہند ہ ہونے کے باعث ضبط کیے گئے تھے?