تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

لاہورہائیکورٹ: سزائے موت کے قیدی کی جیل میں شادی کا حکم

جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہورہائی کورٹ نے سمن آباد کی رہائشی لڑکی کوکوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی ،بچپن کے منگیترسے شادی کی اجازت دے دی اورحکومت کو ان کے نکاح اورشادی کے انتظامات کرنے کاحکم دیا ہے?عدالت کے روبرو لائبہ سحر نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کی بچپن میں عتیق سے منگنی ہوگئی تھی لیکن 14جولائی2002کوانسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زیردفعہ365اے کے تحت اسے موت کی سزاسنادی ?درخواست گزارکاکہنا ہے کہ وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید،عتیق سے محبت کرتی ہے اوراسی سے شادی کرنا چاہتی ہے لہ?ذاعدالت سے استدعا ہے کہ عتیق کوشادی کیلیے مجازعدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاجائے?پنجاب حکومت کی طرف سے درخواست کی مخالفت کی گئی اورعدالت کوبتایاگیاکہ محمدعتیق کئی مقدمات میں ملوث ہے ،اسے سزائے موت ہوچکی ہے جس کی اپیل زیرسماعت ہے? سرکاری وکیل نے بتایاکہ عتیق خطرناک مجرم ہے اورکئی افراد کے قتل میں ملوث ہے جبکہ ایساکوئی قانون بھی نہیں جس کے تحت اس کی شادی کا بندوبست کیاجاسکے?عدالت نے سماعت کے بعد قراردیاکہ درخواست گزارکایہ بنیادی حق ہے کہ وہ اپنی مرضی سے جس سے چاہے شادی کرے ?عدالت نے حکم دیا کہ سرکاری وکیل اپنے دفتر میں یا کسی بھی مقام پر لائبہ اورعتیق کی شادی کاانتظام کریں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.