تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

لیبیا کا مسافر طیارہ طرابلس ایئر پورٹ پر گرکر تباہ، 104افراد ہلاک

جنگ نیوز -
طرابلس . . . لیبیا میں مسافر بردار طیارہ تباہ ہونے سے مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت 104 افراد ہلاک ہوگئے ?حادثے میں صرف8 سالہ بچہ زندہ بچ سکا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ? عرب ٹی وی کے مطابق لیبیا کی فضائی کمپنی افریقیہ ایئر ویز کا ایئر بیس330 مسافر بردار طیارہ جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ سے آرہا تھا ? سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بدقسمت طیارہ طرابلس ایئر پورٹ کے رن وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ?طیارے میں94 مسافر اور عملے کے11 ارکان سوار تھے? ان میں سے104 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ صرف8 سالہ بچہ زندہ بچ سکا جس کا تعلق ہالینڈ سے ہے ? بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جو سب کے سب ہلاک ہوگئے ? رواں سال ہونے والا یہ دوسرا بڑا فضائی حادثہ ہے ? اس سے پہلے دس اپریل کو روس میں پولینڈ کا طیارہ تباہ ہونے سے پولش صدر ، ان کی بیوی ، اعلی? فوجی حکام اور ارکان پارلیمنٹ سمیت96 افراد ہلاک ہوگئے تھے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.