5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ٹی 20کپ: سٹہ مارکیٹ میں بک میکرز نے نئے ریٹس اوپن کردیئے
جنگ نیوز -
کراچی . . . آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، فائنل فور لائن اپ مکمل ہوتے ہی عالمی سٹہ مارکیٹ میں بک میکرز نے نئے ریٹس اوپن کردیئے ہیں ?انٹرنیشنل مارکیٹس میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں سے بک میکرز نے آسٹریلیا کو ورلڈ کپ جیتنے کی فیورٹ ٹیم قرار دیا ہے، آسٹریلیا کی فتح پر ریٹ سو ادو رکھا گیا ہے، گویا اگر پہلے سیمی فائنل کے ٹاس سے قبل کوئی کینگروز پر ایک ڈالر لگاتا ہے تو اس کو سوا دو ڈالرز ملیں گے ، انگلینڈ کی ٹیم ساڑھے تین کے ریٹ کے ساتھ فیوریٹس کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، تیسرے نمبر پر بعض آن لائن بکیز نے پاکستان کو جبکہ بعض نے سری لنکا کو فیورٹ قرار دیا ہے ، تاہم زیادہ آن لائن سائٹس پر سری لنکا کو تیسرے نمبر کی فیورٹ ٹیم قرار دیا جارہا ہے جس کی کامیابی پر ساڑے چار کا ریٹ آفر کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم پر بیک میکرز نے ایک ، چھ کا ریٹ آفر کیا ہے? بکیز کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں فائنل کھیلنے کیلئے فیورٹ ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر بکیز نے آسٹریلیا اور سری لنکا کی کے درمیان فائنل کے امکانات ظاہر کئے ہیں ? پاکستان سری لنکا یا پاکستان انگلینڈ فائنل پر بکیز نے ایک پر سوا پانچ کا ریٹ آفر کیا ہے?