5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
عطا آباد حادثاتی جھیل کے فوری ٹوٹنے کا کوئی خطرہ نہیں ،مہدی شاہ
جنگ نیوز -
اسکردو . . . وزیر اعلی? گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ عطا آباد حادثاتی جھیل کے فوری ٹوٹنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے ?ماہرین سے مشاورت کے مطابق ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں کی گئی ہیں?صدر اور وزیر اعظم کوصورت حال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جارہاہے?اسکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی? نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان اس قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اپنے وسائل کے مطابق امدادی کارروائیاں کر رہی ہے اورلوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جارہی ہے?وزیر اعلی? نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عطا آباد سانحے کے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کو واقعے کے ایک ہفتے کے اندر امدادی رقوم فراہم کر دی گئی تھیں اور گوجال اور دیگر علاقوں کو پہلے ہی آفت زدہ قرار دیا جا چکا ہے? انھوں نے کہا کہ ملک کے نامور ماہرین کے مطابق جھیل سے پانی کا اخراج چند روز میں شروع ہوجائیگا اور واپڈا حکام نے بریفنگ دی ہے کہ جھیل سے تربیلا ڈیم کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا?