تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ڈرون حملے،ایک دہشت گرد کے بدلے140بے گناہوں کی ہلاکت

جنگ نیوز -
بوسٹن . . . فارن ڈیسک . . . گزشتہ سال پاکستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملوں میں ایک دہشت گرد کے بدلے140بے گناہ شہری ہلاک ہوئے اور یہ کہ امریکی آئین کے تحت ایسے حملوں کے لئے ایکٹ آف وار ضروری ہے? ایک امریکی ویب سائٹ کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق امریکا دنیا کا واحد ملک ہے جو سر عام تسلیم کرتا ہے کہ اس کے پاس ایسے ٹیکنالوجی ذرائع ہیں جس سے بغیر پائلٹ کے مسلح ڈرون کے میزائل حملوں سے وہ زمین پر اپنے ہدف کو تباہ کر سکتا ہے? مسلح ڈرونز کا استعمال جارج بش نے دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے لئے پہلی بار استعمال کیا تھا لیکن ان میں تیزی باراک اوباما کے دور میں آئی?صرف2009میں ڈرون حملوں سے700پاکستانی شہری ہلاک کئے گئے، جب کہ صرف چند دہشت گرد ان حملوں میں مارے گئے?تاہم ان شہریوں کی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کا پتہ ابھی تک نہیں چل سکا کیو نکہ ان علاقوں میں صحافیوں کو رسائی نہیں دی گئی?رپورٹ کے مطابق ڈرون حملوں نے پاکستانی حکومت کے لئے سیاسی مسائل پیدا کر دیے ہیں جس نے اپنے ہی ملک میں دو ائیر بیس ان ڈرونز حملوں کے آپریشن کے لئے مہیا کئے ہوئے ہیں? سی آئی اے کی طرف سے کئے جانے والے ڈرونز حملوں پر دو سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ کیا یہ قانو نی اور مو?ثر ہیں?سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے نزدیک ڈرونز حملے انتہائی نتیجہ خیز اور موثر ہیں? اوباما اور وائٹ ہاو?س کے دیگر حکام بھی دہشت گردوں کے خلاف اسے موثر قرار دیتے ہیں?2009میں کیے گئے ڈرون حملوں میں 700پاکستانی شہریوں کی ہلاکتوں میں صرف تین القاعدہ کے رہنما شامل بتائے جاتے ہیں جب کہ اس بارے بھی کوئی حتمی رائے نہیں دی جا سکتی کیونکہ ان میں سے ایک طالبان اور دیگر دو عسکریت پسند تھے? اگر یہ شرح درست ہے توا س کا مطلب ہے کہ ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنے کے لیے140معصوم شہریوں کو بھی ہلاک کردیا گیا اور غالباً یہ ہی وجہ ہے کہ ڈرونز حملے پاکستان میں انتہائی ناپسندیدگی سے دیکھے جارہے ہیں جب کہ حالیہ ٹائم اسکوائر پر حملہ کا منصوبہ بھی ڈرونز کا رد عمل بتایا جاتا ہے?اگر کوئی یہ جواز پیش کرتا ہے کہ ڈرونز حملے امریکا کو محفوظ بنا رہے ہیں تو یہ غلط ہے? سی آئی اے کے ڈرون حملوں کی قانونی شکل یہ ہے کہ9/11کے حملوں کے بعد کانگریس نے2001کو افغانستان مین امریکی فوج بھیجنے کی منظوری دی تھی مگر یہ کوئی ’ایک آف وار‘ نہیں تھا جو ایسے حملوں کے لئے امریکی آئین کے مطابق ضروری ہے مگر بش اور اوباما اس سلسلے میں صرف کانگریس کی قرارداد کو ہی کافی سمجھتے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.